کراچی میں یوم سوگ، ایک سوال؟


 

ہماری قومی تاریخ میں بے شمار ایسے سوالات ہیں ، جن کے جواب کے لئے ، ملک کی خاموشی اکثریت آج خود ایک سوال بن گئی ہے۔ہمارے چہروں پر کئی سوال بکھری ہوئی لکیریوں کی طر  ح شکستگی کی عمر گزار رہے  ہیں ، گذشتہ 65 سالوں میں درپیش ، قومی سانحات جس تواتر  پیش آرہے ہیں ، اس سے ہم باآسانی ، ملک کی تعمیر و ترقی نہیں بلکہ روزمرہ درپیش تنزلی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں، آج ہمارا ہر قدم ، ہماری سیاسی ناپختگی کی اعلیٰ مثال ہے،  ایک پاکستانی قوم ، صرف ایک خوبصورت نعرہ بن کر تاریخ کے صفحات سے گم ہوتی جارہی ہے ، اور   تقسیم در تقسیم ہوتی پاکستانی قوم  کسی بیرونی سازش کی باعث نہیں ۔ بلکہ بہت سی سیاسی جماعتیں ، اسے آھنی دیوار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

بجاطور پر ، آج کئی ملکی  مسائل ایسے ہیں  جن میں خاص طور پر انرجی  کرائسس، خارجی پالسی ، مالیاتی امور  اور ملک کے اندر درپیش  دہشت گردی کا خاتمہ شامل ہیں، جن کے لئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ ہر سطح پر ضروری ہے، ہماری اکثریت خاص طور پر سیاسی اعلیٰ قیادت کی  سرد مہری کے باعث ہمشہ سرد خانہ کا  شکار ہوجاتے ہیں۔

گذشتہ روز مشاعرے جیسی تہذیبی اور ثقافتی  سرگرمی  کے اجتماع پر ہونے والی فائرنگ سے پیدا ہونے والی ناگہانی صورتحال او ر اس کے دوسرے روز کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیٖکڑ ممبر کی ہلاکت سے پیدا شدہ صورتحال  نے پورے شہر کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا، تمام تجارتی، معاشی اور تعلیمی  سرگرمیاں ، سوگ کے باعث منجمد کردی گئی، یہ شہر جو پورے ملک کی معاشی سرگرمیوں کا امین ہے، ایک قبرستان کا منظر پیش کر رہا تھا،

 روشنوں  کے شہرکے آنسو، آگ اور خون کی آلودہ آنکھ سے ٹپکٹے ہوئے کوئی نہیں دیکھ رہا ۔۔۔۔۔

مگر ٹی وی اسٹوڈیو، کے رنگ اور چمکتی ہوئی روشنیوں کے درمیان، سیاسی مزاکرے  روز و شور سے جاری ہیں ، نئی نئی آراء پر بحث  جاری ہے،حقوق کے حصول کے لئے ظلم کی نئی رات سجائی جارہی ہے، مگر ملک دھندلے سیایوں کی طرف بڑھتا جارہا ہے، ملک کے چاروں کونوں سے ، الگ الگ آوازیں ہیں ، مگر ان کو شناخت نہیں کیا جاسکتا، انتہا پسندی دلوں کے درمیان تعمیر ہوتی خلیج کو بڑھاتی جارہی ہے۔

ملک میں جاری یوم سوگ اب مرگ سوگ بنتا جارہا ہے، ملک کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کا کون حساب دے گا!

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s