پاکستان کا تفریحی دورہ 2012

سفر بار بار پکارتا ہے ۔۔۔ ہمارا ملک جہاں تما م موسم اپنی خوبصورتی کے ساتھ جلوہ افروز ہیں ، اگر سندھ کے میدانوں میں سور ج اپنی آگ برسا رہا ہے ، تو پنجاب کے وسیع تر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری اپنی بہار دیکھا رہی ہے، تو دوسری طرف پہاڑوں نے اپنی چوٹیوں کو برف کی چادر سے ڈھانکا ہوا ہے۔ پہاڑ ، دریا ، جنگل اور سمندر ،ان سب منظروں میں قدرت کی تما م تر خوبصورتی نمایا ں ہے۔

آج( 5 مئی 2012 ) شام کراچی ایکسپریس سے روانگی ہے ، لاہور کے نجی دورے سے شروع ہونے والایہ مختصر سفر مری کے دل آویز موسم  سے ہو تا ہوا واپس کراچی میں اختتام پزیر ہوگا ۔ اس مختصر سے سفر میں ، جہاں جہاں بھی انٹر نیٹ کی سہولیات میسر ہوں گی ، آپ سے ملاقات رہے گی۔

(اس گوبل ولیج میں ہم سب ایک دل کی ڈھرکن سے بندھے ہیں! )

یہاں خاص طور پر میں ، سیاحت کے فروع میں سرگرم بہت سے نجی گروپ کا شکرگزار ہوں کہ وہ اپنی اپنی سطح پر لوگوں میں پاکستان کے تعارف کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔ ان کی اس کاوش کے باعث ، لوگوں کے درمیاں دریافت کے نئے دروازے کھلتے جارہے ہیں۔

پاکستان ٹور ازم اور اس جسے بے شمار سرکاری اداروں سے ، بہت سی شکایات ہیں، ان اداروں کا غیر پیشہ وارانہ رویہ ، مجرمانہ غلفت کا مترادف ہے، جوبرسا برس سرکاری فنڈز کا زیاں کر رہے ہیں ۔ پاکستان ٹورازم کی ویب سائٹ پر پاکستان کے موسموں، تاریخی اور ثقافتی جگہوں ، جابجا پھیلی ہوئی خوبصورتی ، ثقافت کی رنگا رنگی ، لسانی ہم آھنگی اور تہذیب کے سفر کو اتنے غیر نمایا ں طور پر بیاں کیا گیا ہے ، جو قومی شناخت کو واضح کر نے سے قاصر ہے ۔ یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ ان اداروں کے ویب سائٹ پر کوئی بھی متاثر کن ویڈیوز موجود نہیں جو پوری طور پر کسی ایک ہی جگہ کا احاطہ کر سکے۔ (کاش ان اداروں کے اس رویے کو قومی جرم قرار دیا جائے !) ۔

نابالغ سیاسی شعور نے ،

ہر کمزوری کو ناسور میں بدل کر رکھا دیا ہے۔

مسیحا کی تلاش میں ہر آنکھ جاگ رہی ہے۔

دنیا بھر میں ، ٹورازم ضعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔ ہمارے ملک میں ، قدرت کی بے شمار خوبصورتی ان حصوں میں ہے ، جو دور دراز واقع ہیں ، مگران غیر ترقیافتہ علاقوں میں زندگی کی سہولیا ت کی عدم دسیتابی نے سفر کو اور مشکل بنادیا ہے ۔ مگر محبت کرنے والوں کا سفر جاری ہے ، کاش ہم پاکستان کے چہرے پر سے دہشت گردی ، جہالت اور عالمی گداگر جیسی متعصب دھند کو صاف کرکے اس کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔

ہمارا ملک قدرت کا انمول تحفہ ہے، زندگی کا ہر رنگ یہاں نمایاں ہے، اور ساری قومیں ، اپنے رنگو ں اور خوشبووں کے ساتھ اس گلدستہ کا حصہ ہیں۔

One response to “پاکستان کا تفریحی دورہ 2012

  1. It’s very unsafe to venture around in Pakistan. There are other options available. Why take a risk? There are all kinds of lunatics. Above all are the islamists who will kill you to reserve their space in heaven. There are all kinds of HARAMIS there. Even foreign sports teams donot visit there for security concerns.

Leave a comment