نیا پاکستان ہمارے لئے نا گزیر کیوں ہے ؟

نیا پاکستان ہمارے لئے نا گزیر کیوں ہے ؟

waic_2_01_1947

اس تصویر میں کوئی رنگ نہیں،  اس میں  ہم کوئی رنگ  بھر بھی نہیں سکتے، کیا  دیواروں سے لپٹی چیخوں کا بھی کوئی رنگ ہوتا ہے ، سنگلاخ زمین پر بہنے والا لہو،  کب کا سیاہی میں تبدیل ہو  چکا ہے، بھلا خون رائیگاں کا بھی کوئی اپنا  رنگ ہوتا ہے۔ عورتوں کی اجتماعی عصمت دری ،ان کی کوکھ سے زندہ بچوں کو نکال کر سنگینوں میں پرو دینے کے منظروں میں موجود رنگ ، شرم اور انسانی بے حرمتی کے باعث اپنی شناخت کھو دیتے ہیں۔

ہمارے ملک کی چھیاسٹھ  سالہ  تاریخ شاہد ہے کہ ہم نے اس نسل کے نطفے سے جنم  لیا،جس نے اس ملک کے قیام کے لئے لازاوال قربانیں دیں، عصمتوں کی پامالی،خون کےرشتوں کی تقسیم، جائیدادوں کی بربادی اور  خون کے پیاسے دریا سے گزر کر انہوں نے اس وطن  عزیر  کے قیام کے خواب کو پورا کیا،

دنیا کی عظیم ہجرت سے گزرنے والی اس نسل سے جنم لینے والی ہماری یہ دوسری نسل، آج  اپنے ہی ہاتھوں سے اس ملک کی بربادی کے سامان کررہی ہے، ملک دولخت ہو چکا ہے، ہم یہاں عصبی و لسانی نفرتوں کےبیج بو رہے ہیں، حادثے ہمارے روشن دنوں کے چہروں کو داغ دار کررہےہیں۔ آسمان لہو کی سرخی لئے ، اندھیروں میں ڈوب رہا ہے، سڑکیں، جہاں بوری بند لاشیں  پھنکی جاتی ہیں، لوگوں کی بھٹکتی چیخوں سے بھرا ہوا ہے، ہر طرف بے نام لوگ ، اجنبی چہروں کے ساتھ ہمارے ہی درمیاں آباد ہیں، ہماری جڑوں کو کاٹ رہے ہیں ،ہماری رگوں میں اترتا زہر ، ہماری آنکھوں میں قید بے رنگ منظروں کو اوجھل کر رہا ہے!

Pakistani Flag

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سر سبز پرچم اور جذبہ حب الوطنی کو گواہ بنا کر، ہم اپنے پروردگار کے حضور عہد کریں  کہ آج کے بعد ہمارا ہر عمل ، عزم و ہمت کی مثال ہو گا،  ہمارا یہ ملک ہماری آنے والی نئی نسل کے لئے ناگزیر ہے ، کیوں کہ اس ملک کی آزاد فضا میں اذان مقدس کی آواز ہر سو پھیلی ہے، ہمارے نغمے،بہتے دریا، اونچے اونچے پہاڑ، فضا میں بلند پرواز کرتے پرندے، ہمارے، چمکتے دمکتے  چہروں کا تاج ہیں،  ہمارا ملک کی آزادی،   غلامی کے ایک بھیانک اختتام کی کہانی ہے، اور ہم نے اپنی تمام آنے والی نسلوں کے لئے آزادی حاصل کرلی  ہے !

One response to “نیا پاکستان ہمارے لئے نا گزیر کیوں ہے ؟

  1. بہت خوب

Leave a comment